الخدمت کراچی کے تحت ”لائیوٹیلی تھون “چند گھنٹوں میں کروڑوں کا فنڈجمع

810

 کراچی:الخدمت کراچی کے تحت لائیو ٹیلی تھون کا اہتمام مرکزی آفس میں کیا گیا،ٹیلی تھون میں چند گھنٹوں کے دوران کروڑوں کے عطیات جمع کیے گئے ۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانیو ں کا الخدمت پر بھر پوراعرتماد کا اظہار،دل کھول کر عطیات دیئے ،الخدمت کے کاموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

ٹیلی تھون میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد نے الخدمت کے پروجیکٹ” کفالت یتامی ٰ میں 10بچوں کی کفالت کا اعلان کیا ۔عمیرثنا فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب انصاری اورنوید علی بیگ نے 5لاکھ کا اعلان کیا ۔

آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ، PharmEvoکے سربراہ ہارون قاسم ،ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز انجینئر صابر احمد ،ماہر دماغ ڈاکٹر واسع شاکر،ممبر گوننگ باڈی آرٹس کونسل سیف گرامی ،ایمو، پروجیکٹ ڈائریکٹرالخدمت ڈائیگنو سٹک سینٹرڈاکٹر نائلہ طارق ،سربراہ شعبہ ریڈیالوجی انڈس اسپتا ل ڈاکٹر کاشف شازلی ۔ڈائریکٹر شعبہ صحت ڈاکٹر اظہر چغتائی ،یوسی چیئر مین گلشن اقبال جنید مکاتی ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کاشف انصاری ،ڈائریکٹر ریلیف Covid-19 قاضی سید صدرالدین ،ممبر گو رننگ باڈی آرٹس کونسل کراچی شکیل خان اور ڈائر یکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ومواخات نوید علی بیگ موجود تھے ۔

اس موقع پر کینڈا،یو اے ای ،برطانیہ ،سعودی عرب ودیگر ملکوں سے لائیو کالز بھی وصول کی گئیں،ٹیلی تھون میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ صاحب ثروت اوراہل خیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے الخدمت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا،عید الفر کے بعد شہر بھرمیں سستی روٹی پروجیکٹ کووسعت دیں گے جبکہ کروناٹیسٹنگ لیب کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنا رہے ہیں ،جہاں ایم آرآئی ،سٹی اسکین سمیت دیگر مہنگے ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر ہوں گے،کورونا ٹیسٹنگ لیب پر25کروڑ لاگت آئے گی ،15کروڑ کے اخراجات ہو چکے ہیں ۔صاحب ثروت افرادالخدمت سے تعاون کریں ۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ الخدمت کو بچپن سے ملک وقوم کی خدمت کرتے دیکھ رہا ہوں ۔لوگ اس پر اعتماد کر تے ہیں ،کفالت یتامیٰ اچھا منصوبہ ہے،10یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔کراچی والے فراغ دل ہیں،انہوں نے اسپورٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات ساز گار ہوئے تودور برطانیہ کریں گے ،پاکستان کی باؤلنگ لائن مضبوط ہے ۔انہوں نے الخدمت کی فرمائش پر نعت رسول بھی پیش کی ۔