پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

571

کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید کی تمام سرکاری تقریب منسوخ کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ عید منانے کی ہدایات جاری کی ہیں، صوبے بھر میں عید الفطر پر کوئی سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

ادھر مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت کاعید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ ہے ، عید پر سماجی فاصلوں کی احتیاط برقرار رکھنی ہے جب کہ وزیراعلیٰ سمیت ہم سب نےفیصلہ کیاہےاپنےاوربچوں کےنئے کپڑےنہیں لیں گے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ خلیجی ملکوں سے پروازیں بحال کردی ہیں ، پہلی بار کسی کمیشن کی رپورٹ حکومت کے اپنے دور میں ہی آئی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔