بینک آف پنجاب کے سربراہ معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے

726

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔

حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اب تک جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے کی دم نیچے جھکی ہوئی تھی اور وہی پہلے زمین سے ٹکرائی جس کی وجہ سے امید ہے کہ طیارے کے اگلے حصے میں سوار مسافروں کے بچ جانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔