پی آئی اے نے امریکا کے لیے پانچویں خصوصی پرواز کا اعلان کردیا

501

اسلام آباد: امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے قومی ایئر لائن نے پانچویں خصوصی پرواز کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق خصوصی پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے امریکا کے شہر نیو جرسی جائے گی۔نیو جرسی کے نیو آرک ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے پرواز یکم جون کو روانہ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانہ اور دیگر چار شہروں میں پاکستانی  قونصل خانے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کررہے ہیں،جن کی رجسٹریشن ہو گئی ہے ان کو ان پروازوں پر ترجیح دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وہ امریکی شہری یا مستقل رہائشی جو پاکستان سے امریکا اس خصوصی  پرواز پر جانا چاہ رہے ہیں ان کو فوری طور پر پی ائی اے سے رجسٹریشن کی ہدایات کر دی گئی ہے۔خصوصی پرواز پر جانے کے لیے فوری طور پر ای میل specialflights@piac.aero پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔