کراچی موبائل مارکیٹ کے تاجر نے خودکشی کرلی

771

کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق تاجر عابد نے موبائل مارکیٹ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، عابد کی اس بلڈنگ میں موبائل کی دکان تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور اہل خانہ کے مطابق عابد کو کوئی مالی مشکلات کا سامنانہیں تھا، تحقیقات میں خودکشی کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ عابد ایک اچھے کردار کا مالک تھا۔

جبکہ دوسری جانب صدر الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ معصوم تاجر سندھ حکومت اور وفاقی کے سیاسی دنگل کے بھینٹ چڑھنے لگے ہیں۔

رضوان عرفان نے تاجر عابد کی خودکشی کو مالی مشکلات قرار دیا ہے۔