گرنے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 11لاشیں نکال لی گئیں

700

کراچی میں گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے سے اب تک  11لاشیں نکال لی گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے حادثے کے متعدد زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا، جناح اسپتال میں اب تک  11لاشیں لائیں گئیں ہیں،مزید زخمیوں کو اسپتال میں لایا جارہاہے۔

جبکہ تباہ ہونے والے طیارے میں بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفرمسعود بھی شامل تھے ، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ظفرمسعود اسپتال میں ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے۔

جہاز کے کے اندر جو مسافر شامل تھے اُن کے نام یہ ہیں :

محمدیارخان، وقاص یونس، حمزہ یوسف، کریم زاہد،مہان طارق، محمد وقاص، آئمہ وقاص، ندا وقاص ،سید محمد، سیدعیدن،محمدطاہر، نوشین طاہر،محمد طارق،رایان شہریار، خالد شیردل، ثریا کریم، سیدہ عائشہ، سید محمد،محمد شہیر، کرن شاہد ، اقرا شاہد، سید دانش شاہ، السہ شہریار ،عماررشید، فریال رسول، ردا رفعت، سارہ عبدالراہی، محمد شبیر ،فرحان قادر، وحیدہ رحمان ، فضل رحمان ، آصف راجہ،کریم نوید، فیروزے، شہنازپروین ،قادرمسیح ،اسامہ محمد ، علوینہ مصطفیٰ، انصارنقوی،ابراہیم محمد،زبیرمحمد ،سلیم محمد ،زوہیب محمد،مبشر محمد، شعیب محمد ، عثمان محمد ،صادق محمد،ناذیہ معراج ، ظفرمسعود ، سعد محمود ، طاہرہ محمود ،مسزخالدہ ،احمد مجتبیٰ خان،رضوانہ خاتون ،بالاچ خان، مسٹرفاروقی، اسماعیل فاروقی،عنایہ فاروقی،شہریارفضل،مہرین دانش، بیگم دلشاد ، احمد دلشاد ، سائمن ایرک،نیلم برکت علی،فریحہ بشارت، مرزا محمد بیگ،حفصہ چودھری بھی شامل تھے۔