کراچی طیارہ حادثہ : جماعت اسلامی یوتھ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے متحرک

1207

کراچی : جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم ابدالی نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت کے بعد کارکنان سول اور جناح اسپتال میں خون کے عطیے کے لیے موجود ہیں۔

ہاشم ابدالی نے کہاکہ الخدمت اور جے آئی یوتھ کے رضاکار جائے وقوعہ کے علاوہ اسپتالوں میں بھی موجود ہیں جہاں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کے حادثے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے حادثے میں متاثر ہ آبادی کے لیے فوری پیکج کا اعلان کرے۔