تمام مذہبی اورمقدس مقامات کھولنے کا اعلان

545

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کردیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 2 ہزار 392 نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود ایرانی صدر حسن روحانی نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 66 اموات ہوئیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک ایران میں 7 ہزار 250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اور کورونا کی بیماری سے صحتیاب ہونےوالوٕں کی تعداد 20 لاکھ37 ہزارسے زیادہ ہے۔

دوسری جانب حسن روحانی نے مقدس مقامات کو حفاظتی اصولوں کے تحت کھولنے کا پابند کیا ہے جس پر سب کو سختی سےعمل کرنا ہوگا۔