حافظ نعیم الرحمن کا طیارہ گرنے پر اظہار افسوس

631

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ فوری بلڈ جمع کر کے طیارہ حادثہ کے زخمیوں کیلئے خون عطیہ کرے۔

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی یوتھ اور الخدمت کے رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے حادثے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، صوبائی حکومت امدادی سرگرمیاں تیز کرتےہوئے شہر کے بڑے اسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کرے۔