امریکا: وائٹ ہاؤس کے سابق خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

507

واشنگٹن: 55 سال سے وائٹ ہاؤس میں خدمات سرانجام دینے والے سابق خانساماں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق 91 سالہ ولسن جرمن نے 11 امریکی صدور کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔ولسن جرمن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957میں کیا اورسابق صدر اوبامہ کے دور صدارت تک وائٹ ہاؤس میں ملازمت کی۔

ولسن جرمن وائٹ ہاؤس میں کلینر کے طور پر آئے تھے تاہم بعد میں ان کی خانساماں کے طور پر ترقی ہوئی۔

سابق امریکی صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ نے ولسن جرمن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔