بنگلا دیش کو پاکستانی فاسٹ بولرز سے سیکھنا چاہیے، تمیم اقبال

467

ڈھاکا: بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی بولرز سے کچھ سیکھنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال بھی پاکستانی بولرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اپنی ٹیم کے بولرز کو پاکستانی پیسرز سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میچز میں دونوں ممالک کے پلیئرز ایک جیسے پچز پر کھیلتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان ہمیشہ سے ہی ٹاپ کلاس بولر تیار کرتا رہا ہے۔

بنگلہ دیشی اوپنر نے کہا کہ اگر ہم وہ راستہ چن لیں جس راستے کا انتخاب پاکستان ننے کیا ہے تو ہم بنگہ دیش کرکٹ کی مدد کرسکتے ہیں یہ عمل خصوصاً فاسٹ بولنگ کے شعبے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسپنرز پر ہمارا بہت زیادہ انحصار، بھروسے اور اعتماد کی وجہ سے ہم پاکستان جیسے فاسٹ بولرز تیار نہیں کرسکے ہیں۔