ملک میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق: تعداد 1,067 ہوگئیں

439

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 457 جبکہ 1,067 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 19,924 پنجاب میں 18,455 ،بلوچستان میں  3,074 خیبر پختونخواہ 7,155، گلگت بلتستان میں 602 ، اسلام آباد میں 1.326اور آزاد کشمیر میں 158 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 326، پنجاب میں 310 ، خیبرپختونخوا میں 365، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 04 اور آزاد کشمیر 01 اموات ہوئیں جبکہ 15 ہزار 201 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ  45 ہزار987  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 387  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2,603 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 50 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 51 لاکھ  98  ہزار 686 افراد متاثر، 3 لاکھ 34  ہزار 694 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 20 لاکھ 84  ہزار 411 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔