بلوچستان: کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 5افراد جاں بحق

158

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق صفائی کے دوران کنویں میں جنریٹر چلایا گیا تھا، جس سے دھواں بھر گیا اور صفائی میں مصروف تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ لیویز حکام نے تمام لاشیں کنویں سے نکال کر تربت سول اسپتال منتقل کردیں جہاں طبی معائنہ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔