اساتذہ کو فارغ کیے جانے کا ہائی کورٹ کافیصلہ آزاد کشمیر عدالت عظمیٰ نے معطل کردیا

226

چناری(آن لائن )عدالت عظمیٰ آزاد جموں و کشمیر نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سیکڑوں اساتذہ کو ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے حکم پر فارغ کیے جانے کے فیصلہ کو معطل کر تے ہوئے حکومت سے 15 جون کو عذرات طلب کرلیے۔آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سیلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے بھرتی سیکڑوں اساتذہ ملازمت سے فارغ ہو گئے تھے ۔اساتذہ کی جانب سے وکیل خواجہ عطا اللہ چک نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف عدالت عظمیٰ آزاد کشمیر میں درخواست دائر کی عدالت عظمیٰ نے سماعت کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔