چند گھنٹے بعد ریزرویشن  کاؤنٹرکھول دیں گے،شیخ رشید

476

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے بعد ریزرویشن کا کاؤنٹرکھول دیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا جس کے باعث راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں ٹکٹ بکنگ کے ریزرویشن کی ایک، ایک کھڑکی کھول دی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹرینوں کی ٹکٹس کی بکنگ کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک کی جاسکے گی جبکہ چند گھنٹے بعد ریزرویشن کا کاؤنٹرکھول دیں گے۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں کی ٹکٹوں کے لیے مکمل ایس اوپیز کے ساتھ کام کیا جائے گا اور کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرناعوام کی بھی ذمہ داری ہے۔