لاہور ہائیکوٹ نے عید پر تفریح گاہوں کو کھولنے کی درخواست مسترد کردی

620

 لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پارکوں کی بندش کے خلاف نجی تفریحی پارکوں کی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ مجھ سے بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں“۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ کورونا کا معاملہ پہلے ہی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔

 درخواست میں چیف سیکرٹری کے ذریعے پنجاب حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تفریحی پارک کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تین ماہ سے بند ہیں، اب تقریباً تمام کاروبار حکومتی ایس او پیز کے تحت کھل چکے ہیں تو حکومت کی جانب سے تفریحی پارکس کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ملازمین کو تین ماہ سے بغیرآمدن کے تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے۔

 عدالت حکومتی ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے کا حکم دے عدالت سے استدعا ہے کہ تفریحی پارکس کے کرائے ختم کرنے اور ملازمین کو بیروزگاری سے بچاؤ کا حکم دے۔