جان ریٹ کلف امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نامزد

530

واشنگٹن : سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے کانگریس کے رکن جان ریٹ کلف کو بطور امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر منظور کردیا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے 54 سالہ رکن جان ریٹ کلف سات ووٹوں کے مقابلے میں 8ووٹوں سے امریکی انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر منظور ہوئے ہیں۔تقرری کو فائنل کرنے کیلئے سینٹ میں پیش کیاجائےگا۔
جان ریٹ کلف ایوانِ عدلیہ اور انٹیلی جنس کمیٹیوں میں اس سے قبل بھی کام کرچکے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری میں جان ریٹ کلف کو ایک خفیہ ادارے کا سربراہ نامزد کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جان ریٹ کلف سے قبل تعینات ڈائریکٹر نےاگست 2019 میں وائٹ ہائوس اور اُن کے درمیان اختلافات جنم لینے کے باعث اس منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔