شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کا وقت بڑھادیا

521

حکومت پنجاب نے عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھلے رکھنے کے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوقات کار بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ عید تک شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کیلئے کاروبار کرنے کا دورانیہ شام پانچ بجے سے بڑھا کر رات دس بجے تک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کل سے پنجاب میں مزارات کھولنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے صوبے بھر میں مزارات بھی کھول دیے جائیں گے۔