ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

392

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 12.62کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12.62کروڑ ڈالر کمی کے بعد 18.61 ارب ڈالر ہوگئے۔

اعامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.5کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.48 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ میں کمی قرضوں کی مد میں 15.61 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔