دادو کے رہائشی شخص کا کراچی سے 11 سالہ بچہ اغوا

183

دادو (نمائندہ جسارت) کراچی میں مزدوری کے لیے مقیم دادو کے رہائشی شخص کا کراچی سے 11 سالہ بچہ اغوا، دس لاکھ تاوان طلب تاوان نا دینے پر ورثا اور بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی، بچے کے والد نے قرآن شریف اٹھا کر بچے کو بازیاب کرانے کی اپیل کردی۔ دادو کے قریب مخدوم بلاول کے رہائشی شخص غلام شبیر قنبرانی کا 11 سالہ بچہ منیر احمد کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سے بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانے پر درج، پولیس بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام، بچے کے والد کو اغوا کاروں کا دس لاکھ روپے کے تاوان کا خط موصول، تاوان نا دینے پر بچے اور ورثا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول۔ ورثا میں پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، بچے کے والد غلام شبیر نے کہا کہ میں فیکٹری میں مزدور ہوں، دس لاکھ روپے کہاں سے لاؤں۔ اس نے قرآن شریف اٹھائے پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا میرے بچے کو بازیاب کرایا جائے اور ہماری زندگیاں بچائی جائیں۔