ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائر نگ ،3 شہری ز خمی ، بھارتی سفارت کا ر کی طلبی ، احتجاج

171

راولپنڈی،اسلام آ باد(صباح نیوز+اے پی پی) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 19 مئی کو نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گائوں کھنی اور اولی کے 3رہائشی زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔