ملک میں کوروناوائرس بھارت سے آیا، نیپالی وزیر اعظم

446

کھٹمنڈو: نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ نیپال میں کوروناوائرس بھارت سے آیا ہے

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی مطابق شرما اولی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے نیپال میں کوروناوائرس کا ذمہ دار بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کوروناوائرس بھارت میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جسکی روک تھام میں بھارتی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ نیپال میں کوروناوائرس بھارت سے منتقل ہوا ہے۔
نیپالی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت میں کوروناوائرس کی وبا چین اور اٹلی سے زیادہ خطرناک ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کوروناوائرس کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
نیپالی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں کوروناوائرس کے پھیلائو کو مزید روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورناوائرس کیسز کی تعداد 107,819 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ نیپال میں 427 سے زائد ہے۔ بھارت میں اموات کی تعداد 3,317 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ نیپال میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہے۔