“اسرائیل، امریکا سےتمام معاہدے ختم”

804

غزہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے یا (غرب اردن )کے حصے کو ہتھیانے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سمیت “تمام معاہدوں” کو ختم کرنے کااعلان کردیا۔

ترک میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے غرب اردن پر قبضےکی کوششوں کے ردعمل میں کیاہے ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے حصے کوزبردستی  ضم کرنےپر وہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکورٹی تعاون سمیت  تمام معاہدے ختم کررہے ہیں۔

مزید پڑھئیے: اسرائیل غرب اردن میں توسیع سے باز رہے

فلسطینی صدر کاکہنا تھا کہ اب تک ہم امریکا اور اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاملات سمیت  تمام معاہدوں پر افہام و تفہیم  کامظاہرہ کررہے ہیں مگر اسرائیلی قابض فوج نے بین الاقوامی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس سے خطے کا امن تباہ ہوجائے گا۔

رام اللہ میں فلسطینی قیادت کے اجلاس کےبعد خطاب کرتے ہوئے 85 سالہ فلسطینی رہنماء نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے کسی بھی حصے پر اسرائیلی اتحاد کے قبضے کا اقدام دوریاستی حل کے امکانات کو تباہ کردے گا۔

مزید پڑھئیے: “غرب اردن پر قبضے کو پوری قوت سے روکیں گے”

واضح رہے کہ فلسطینی صدر  اس سے قبل بھی اسرائیل کےساتھ سیکیورٹی تعاون کوختم کرنے کی متعدد دھمکیاں دے چکے ہیں ۔