کے ایم سی: ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہیں عید سے قبل ملنا مشکل ہوگیا

451

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) بلدیہ عظمٰی کراچی اپنے 15 ہزار ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ماہ مئی کی تنخواہیں نہیں دے سکے گی۔

 خیال رہے کہ ماہ مارچ کی تنخواہیں چند روز قبل کے ایم سی کے ملازمین کو ادا کی جاچکی ہیں۔  سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ سندھ گورنمنٹ نے ماہانہ گرانٹ ان ایڈ اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں ماہ مارچ اور اپریل کے فنڈز 80 کروڑ 31 لاکھ جاری کردیے ہیں ۔

  جبکہ کے ایم سی کا پے رول ڈپارٹمنٹ نے بھی ماہ اپریل کی تنخواہوں کے لیے کاروائی مکمل کرکے اے ڈی ایل ایف کو بھیج دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے فنڈز منگل کو کے ایم سی کے اکاوئنٹنٹ میں منتقل ہوسکے تھے تاہم مزید کارروائی کے لیے وقت درکار ہے ۔ اگر اے ڈی ایل ایف کی جانب سے جمعرات تک ماہ مئی کی تنخواہوں کے بل کلیئر کردئے جائیں تو تنخواہوں کی ادائیگی جمعرات تک ممکن ہوجائے گی بصورت دیگر ماہ اپریل کی تنخواہ ماہ مئی کی بتدائی تاریخ میں ہی مل سکے گی ۔