کورونا وائرس ڈیٹا میں ہیرا پھیری، سائنسدان برطرف

721

امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سےمتعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعدادو شمار میں ہیرا پھیری سے انکار پر محکمہ صحت سے برطرف کردیا۔

سائنسدان ربیکا جونز نےامریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے اکیلے دو زبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا۔ جس کا مقصد فلوریڈا کے لوگوں اورتحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال بتانا تھا۔

a screenshot of a cell phone screen with text: Florida's COVID-19 Data and Surveillance Dashboard. Screenshot taken Tuesday, May 19, 2020 at 10:30 a.m. CT.

ربیکا جونز  نے مزید کہا کہ انہوں نے بلامعاوضہ دوماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا، اس کے باوجود صرف ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پرانہیں فلوریڈا کےمحکمہ صحت میں گرافک انفارمیشن سسٹم مینیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ربیکاجونز نے تحقیق کاروں کو خبردارکیاکہ وہ ان کےپورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طورپر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔