سندھ حکومت نے کے ایم سی کو دو ماہ کی گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 80 کروڑ 31 لاکھ روپے جاری کردیے

599

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ نے میئر کراچی کی درخواست پر 80 کروڑ 31 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی تاہم اسی رقم  سے  بطور پہلی قسط  33 لاکھ روپے کی کٹوتی بھی کرلی گئی ۔

خیال رہے کہ میئر وسیم اختر  نے اس گرانٹ میں اضافے کے ساتھ کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے حکومتی فیصلے پر عمل کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی بھی درخواست کی تھی ۔

حکومت سندھ نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے بلدیہ کراچی کے اکاؤنٹس میں 80 کروڑ 31 لاکھ روہے ٹرانسفر کیے ہیں ۔

یہ رقم دو ماہ کے اخراجات کی مساوی ہے کیونکہ اسی ماہ کی 20 تاریخ تک ملازمین کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں اور ڈی ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی  پینشنز ادا کی جانی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اکٹرائے ضلع ٹیکس اور ماہانہ گرانٹ ان ایڈ کی مد میں ملنے والی رقم 16 کروڑ 31 لاکھ کو بڑھا کر 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کرنے کی درخواست کی تھی تاہم حکومت نے ایسا نہیں کیا بلکہ ادھار کی بنیاد پر اصافی رقم فراہم کرکے اس کی پہلی قسط کی کٹوتی بھی کرلی ۔

یاد رہے کہ حکومت نے دو روزقبل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ( کے ایم ڈی سی ) کے عملے کی تنخواہوں کی مد میں دس کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کرچکی ہے۔