مولانا فضل الرحمن کا جمعۃالوداع، ختم قرآن اور عید کی تقاریب کا اعلان

361

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع، عیدالفطر اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے انسانیت کی خاطر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مدارس کو بند کیا، جلسے جلوس ملتوی کیے، ہم نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے رضاکار حکومت کی خدمت کیلیے پیش کیے۔ جب سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو ہم بھی جمعتہ الوداع، عید اور ختم القرآن کی تقاریب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہر صورت اختیار کی جائیں، عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں، کہیں سفر نہ کریں۔