زینب مارکیٹ سمیت سیل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت

1226

کراچی: لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت مل گئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے گزشتہ روز زینب مارکیٹ سمیت صدر میں سیل کی گئی دکانیں آج کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔

تاجروں کے بڑھتے دباؤ پر سندھ حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پرسیل کیا گیا گل پلازہ بھی کھول دیا گیا جہاں  اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں گل پلازہ ڈی سیل کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کیا تھا جس کے باعث کاروبار زندگی بلکل مفلوج تھا تاہم  وفاق ،سیاسی جماعتوں اورتاجروں کے  دباؤ پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔