سانحہ 12 مئی کے شہدا کو پاکستان پیپلزپارٹی کا خراج عقیدت

209

پاکستان پیپلزپارٹی (سعودی عرب) ریاض ریجن کے عہدے داروں نے سانحہ 12 مئی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جانیں قربان کرنے والے وکلا و کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پارٹی کے مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانانے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سانحہ ایک آمر کی جانب سے اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر درندگی کا مظاہرہ تھا ۔ ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کے اس سیاہ ترین دن پر شہید کیے گئے افراد میں اکثریت پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تھی ۔
سانحہ 12 مئی کے شہدا کے ورثا کو تاحال انصاف نہ ملنا باعث تشویش ہے۔ شہدا کے خون سے انصاف میں مزید کتنی دہائیاں لگائی جائیں گی؟ سینئر نائب صدر ریاض ریجن یونس ابوغالب نے کہا کہ یہ مقدمہ بدترین سست روی کا شکار ہے۔ کیا انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف نہیں ہے۔ جنرل سیکرٹری عدیل اکبر رانا نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ آزاد عدلیہ اور عوام کو بلاامتیاز انصاف ملے گا۔ صداقت حسین بھرگوش (نائب صدر ریاض ریجن) نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ سیکرٹری انفارمیشن ریاض ریجنشریف بلوچ بھٹو اور دیگر کارکنان میں سردار نصیر،ملک عبدالکریم، ملک بخت محمد، حضرت ولی، ہدایت اللہ،حیدر علی آتش اور قریب اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔