ملک میں کورونا سے مزید  39 افراد جاں بحق: تعداد 873 ہوگئیں

600

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 40 ہزار 151 جبکہ 873 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 15,590 پنجاب میں 14,584 ،بلوچستان میں 2,544،خیبر پختونخواہ 5,847، گلگت بلتستان میں 527 ، اسلام آباد میں  947اور آزاد کشمیر میں 112مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 268، پنجاب میں 252 ، خیبرپختونخوا میں 305، بلوچستان میں 36، اسلام آباد 07، گلگت بلتستان 04 اور آزاد کشمیر 01 اموات ہوئیں جبکہ 11 ہزار 341 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 3 لاکھ  73 ہزار 410  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 ہزار 175  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,352 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 39 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 47 لاکھ  22  ہزار 233 افراد متاثر، 3 لاکھ 13  ہزار 266  افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 18 لاکھ  13  افراد 20 صحت یاب ہوچکے ہیں۔