موبائل ایپ سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ

567

اسمارٹ فون ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسی موبائل ایپ تیار کررہے ہیں جو مائیکرو فون استعمال کرکےسانس لینے کی آواز میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کرسکےگی۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ کےمحققین کا کہنا ہے کہ اگرتجربہ کامیاب ہوتا ہے تو بہت ہی کم خرچ میں پوری آبادی کا ٹیسٹ کرکے وائرس لاحق ہونے کا پتہ چلایا جاسکے گا۔ ایپ کی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے،ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے آنے والی انسانی ائیرویز کی آواز کا جائزہ لےکر یہ اندازہ کیا جائے گا کہ کیا یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی آواز سے مشابہہ ہے یا نہیں۔

ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہےکہ ایپ تیار ہوجائے تو پھر اس میں موجود ہارڈویئر اور نارمل اسمارٹ فون کے کمپیوٹنگ پاور کواستعمال کرکے منہ یا ناک سے کسی بھی قسم کا مواد لینے کے بجائے مشتبہ مریض کے گھر پر ہی آواز سے اس کے نیگیٹو یا پازیٹو ہونے کا پتہ لگایا جاسکےگا۔موجودہ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں اگرکسی کا کووڈ 19 ٹیسٹ درکار ہو تو اس شخص کی ناک اورحلق کےپچھلے حصے سےسواب لینا ہوتا ہےجسے پھر ایک لیب میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

سواب گھر پر بھی لیا جاسکتا ہے لیکن پھر اسے پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹنگ کیلئے بھجوانا پڑیگا۔پروجیکٹ پرکام کرنے والے تحقیقی ٹیم کےسربراہ کا کہنا ہے کہ ایپ میں ہم ایک نئی موبائل اسینسنگ اور منصوعی ذہانت پر مبنی تیکنیک کا استعمال کرینگے۔

اس تکنیک سے گھر پر ہی کووڈ 19کا مرض لاحق ہونے کا پتہ چلایا جاسکے گااور یہ سب کچھ بہت تیزی سے اور موثر انداز میں ممکن ہوگا۔