کراچی جناح اسپتال میں میت نہ دینے پر ہنگامہ، 10 افراد زیرحراست

449

کراچی کے جناح اسپتال میں میت حوالے نہ کرنے پر وارڈ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نے دعویٰ کیا ہے کہ 60 سالہ مریضہ کو چیسٹ انفیکشن تھا جنہیں ڈاؤ اوجھا کیمپس سے کرونا کے شبے میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں خاتون کے ٹیسٹ کیلیے نمونے لیے گئے تھے جس کے نتائج کا انتظار تھا مگر اس دوران خاتون انتقال کرگئیں۔

اسپتال انتظامیہ نے ایس او پی کے بغیر میت ورثاءکے حوالےکرنے سے انکار کیا جس پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی،واقعے کے بعد پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔