وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

624

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر احتیاطً اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قریطینہ کرلیا ہے۔