یکم جون تک کھیلوں کا کوئی ایونٹ نہیں ہوسکتا،برطانوی حکومت

5580

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یکم جون تک کھیلوں کا کوئی ایونٹ تماشائیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

غیر مکی خبر رساں اداے کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے پہلے پروفیشنل کھیلوں سے متعلق کوئی بھی ایونٹ تماشائیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

برطانوی حکام کی جانب سے لاک ڈائون میں نر می کے لئے حکومت نے 50 صفحات پر مشتمل قواعد وضوابط کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتوں میں امریکہ کے بعد برطانیہ ہے جہاں 32 ہزار 65 افراد اپنی جاں کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار 60 افراد متاثر ہیں۔