آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ  ملتوی کردیا

611

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےکورونا وائرس کے باعث ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے برس نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 3 سے 19 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جانا تھا لیکن اب آئی سی سی نے کورونا وائرس کے باعث ایونٹ ملتوی کر دیا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھی شرکت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز کیلئے بھارتی بورڈ نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کی میزبانی نہ کی اور معاملہ آئی سی سی کے پاس پہنچا تو آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو یکساں طور پر تین تین پوائنٹس دے دیے۔

آئی سی سی کی جانب سے تین پوائنٹس سے محروم کر دینے کی وجہ سے پاکستان ویمن ٹیم کو یہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنا پڑرہا ہے۔