سعودی شاہی خاندان ہالی ووڈ میں قدم جمانے کو تیار

814

ریاض: سعودی شاہی خاندان نے تیل کے بعد ہالی ووڈ کی دنیا میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ہالی ووڈ میں فلمسازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی عرب امریکی میوزک گروپ وارنر کے ساتھ 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب مذکورہ کمپنی میں 5.7 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کو اکتوبر 2018ء میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کےقتل کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ہالی ووڈ میں پہلی سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

Saudi Arabia's sovereign wealth fund looks 'to buy $12.5 billion ...

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں سعودی حکام ہالی ووڈ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔وارنر میوزک گروپ کو اس وقت سی ای او مائیکل ریپیو چلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ریفینیٹیو ڈیٹا کے مطابق کمپنی کا تیسرا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر 12.34 ملین حصص کی سرمایہ کاری ساتھ ہے۔

قبل ازیں سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سےانگلش فٹ بال کلب نیو کاسل کو خریدنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں، جس پر مقتول صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ نے شدید احتجاج اور برطانوی حکومت کو اس ڈیل کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نجی کمپنی کی ملکیت وارنر میوزک گروپ سےایڈ شیران، میڈونا اور کیملا کابیلو جیسے موسیقار وابستہ ہیں۔