کورونا وائرس سیاہ اور سفید فام میں فرق کربیٹھا

739

لندن: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی برطانیہ میں تعصب پسندی عروج پر رہی ،کورونا سے سیاہ فام افراد کی اموات سفید فام افراد کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کےحوالے سے جمع شدہ اعداد و شمار کےمطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے سیاہ فام افراد میں اموات کی شرح سفید فام افراد کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر نسلی گروہوں میں بھی اموات کی شرح کچھ زیادہ ہی ہے۔

گزشتہ روز برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کے دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سیاہ فام خواتین (رپورٹ میں انہیں سیاہ فام کیریبیئن، سیاہ فام افریقین اور سیاہ فام دیگر کے ذریعے سے واضح کیا گیا ہے) سفید فام خواتین کے مقابلے میں 4.3 گنا زیادہ اموات کا شکار ہورہی ہیں جبکہ سیاہ فام مردوں میں یہ تناسب 4.2 گنا سے کچھ زیادہ ہے۔

تحقیقی اعداد و شمار کا جائزہ لینے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں اس رجحان کے پیچھے موجود وجوہات تو واضح طور پر سامنے نہیں آئیں لیکن یہ بات اس عالمی وبا کے لیے مسلسل کہی جارہی ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر توازن قائم کرنے کی کوئی قسم ہے۔