“کورونا سے نفرت کا سونامی جنم لے رہا ہے”

551

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہےکورونا وائرس نے مذہبی منافرت کا سونامی برپا کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ  ہی نسلی منافرتوں کے باعث مسلمانوں پر حملے  جبکہ یہودیوں کےخلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کو کورونا وائرس کا ماخذ قرار دیا جا رہا ہے، نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کرنئ کے ساتھ ساتھ معمر افراد، صحافی، طبی عملہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔