پی ایس او نے وزیر اعظم کو  5 کروڑ کا امدادی چیک پیش کردیا

740

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش ۔

پاکستان اسٹیٹ آئل  ( پی ایس او )کے ایم ڈی او سید محمد طحہ اور چئیرمین بورڈ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نےعمران خان سے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا  گیا۔

پی ایس او کی جانب سے اسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور میڈیکل آلات کی خریداری، ملک بھر میں راشن بیگز کی اور ایمبولینسز کو فری فیول کی فراہمی کے حوالے سے مدد فراہم کی گئی۔