آن لائن 500 نکاحوں کا انعقاد

750

ریاض: سعودی عرب کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ریاض شہر میں اب تک 500 سے زائد آن لائن نکاح مکمل کیے گئے ہیں ۔

سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عدالتی عملے کی غیر حاضری کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں 542 آن لائن نکاح مکمل کیے گئے ہیں ، یہ تمام نکاح آن لائن عمل میں لائے گئے ہیں جس سے فریقین کو عدالت میں آنے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔

وزارت انصاف نے کچھ عرصہ قبل “ناجز” گیٹ وے کے ذریعے نکاح کےاندراج کا عمل متعارف کرایا تھا، اس کا مقصد نکاح کرنے والے فریقین کوآسانیاں پیش کرنا اور ان کے وزارت انصاف کے دفاتر یا ان کی شاخوں میں حاضر ہوئے بغیر نکاح کی سرکاری کارروائی مکمل کرنا ہےتھا۔