حکومت کوعوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں، الخدمت کی سرگرمیاں جاری ہیں، سراج الحق

457

لاہور: سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کوعوام کےمسائل سےکوئی غرض نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن،جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھرمیں نظرآرہی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کےتاجروں کیلئےمزید لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں، وزیراعظم یاانکی ٹیم لاک ڈاؤن کوٹھیک نہیں سمجھتی توفیصلےسے کس نےروکاہے، ایک ہی پالیسی اپنائی جائےتاکہ کوروناسےنمٹنےکامشترکہ لائحہ عمل اختیارکیاجاسکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کواپنی اناکوتسکین پہنچانےسےغر ض ہے،حکومت کےریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں۔