بیسن کے لڈو

594

بیسن ایک پاؤ
سبز الائچی چار عدد
گھی آدھ پاؤ
بادام، پستہ ایک چھٹانک
چینی ایک چھٹانک
نوٹ: چینی کی جگہ مصری یا شکر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کڑاہی میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں بیسن ڈال دیں۔ بیسن کو خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو نیچے اتار کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو چینی پیس کر اس میں ملا لیں۔ بادام، پستہ اور الائچی کو باریک پیس کر بیسن میں ملا لیں۔ دودھ کا چھینٹا دے کر لڈو بنا لیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ لڈو تیار ہوں گے۔ چائے کے ساتھ یہ لڈو بہت ذائقہ دیتے ہیں۔ ڈش میں ر کھ کر اوپر چاندی کے ورق لگا کر پیش کر یں۔
پاستا سموسہ
میدہ 3کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2-3کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
فلنگ اجزاء:
ابلی ہوئی میکرونی 2کپ
ابلے ہوئے مٹر 3چوتھائی کپ
ابلے ہوئے آلو 1اور آدھا کپ
بریڈ کرمز آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
چِلی ساس 2چائے کے چمچ
سویا سا س 2کھانے کے چمچ
ایک باؤل میں میدہ، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈوگوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک دوسرے باؤل میں میکرونی، آلو، مٹر، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، چِلی ساس اور بریڈ کرمز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب ڈو کو رول کریں پھر اس میں فلنگ بھر کراپنی مرضی کی شکل کے سموسے بنا لیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے سموسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔