تفضل رضوی اور شعیب اختر معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں،محمد یوسف

593

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی اور شعیب اختر کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر وقومی کپتان محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر اور تفضل رضوی کے معاملے سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کے اسٹارکھلاڑی ہیں، تفضل رضوی اور شعیب اختر کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔

سابق کپتان محمد یوسف نے مزید کہا کہ  ان معاملات سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے اور کرکٹ پیچھے جاتی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تفضل رضوی کھلاڑیوں کے کیس خراب کرتے رہے ہیں،وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔