ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انٹیلی جنس میں اختلاف

415

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس کی کوروناوائرس سے متعلق تحقیق سے متفق نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اِس بات کی تردید کردی ہے کہ کورونا وائرس انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے متفق نہیں ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کہ ثبوت مل چکے ہیں کہ کورونا وائرس ایک چینی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انٹیلی جنس نے بیان جاری کیا تھا کہ وائرس کیسے شروع ہوا، اس کی تحقیق اب بھی جاری ہے تاہم اب ادارے نے وائرس کے چین میں تیار ہونے کی خبر کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ کورونا وائرس انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے چین میں وائرس تیار کئیے جانے کی بات کو چین پہلے ہی مسترد کرچکا ہے اور امریکی ردِعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔