عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں، یہ حکمران اشرافیہ کون ہیں،مریم اورنگزیب

655

لاہور: مسلم  لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں، تو یہ حکمران اشرافیہ کون ہیں جنھوں نے لاک ڈاؤن کیا ؟

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں، تو یہ حکمران اشرافیہ کون ہیں جنھوں نے لاک ڈاؤن کیا؟ واضح کریں کہ وزیر اعظم نہیں تو پھر فیصلے کون کررہا ہے؟ اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ انھوں نے نہیں کیا توپھر کس نے کیا؟

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے دماغی خلل کا ناقابل تلافی نقصان ملک اورقوم کو ہورہا ہے، اور ان کی کنفیوژن نے پورے ملک کو کنفیوز کررکھا ہے، عمران صاحب کا ذہنی خلفشار ملک وقوم کیلئے خطرناک پیغام ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کی ذہنی حالت کیا ہے،قوم کی حالت دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے، ان کی کنفیوژن ملک کیلئے نقصان دہ، افراتفری،انتشار کا باعث بن سکتا ہے جبکہ عمران صاحب کی ذہنی حالت ملک میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی پیش گوئی ہے تاہم انہیں دماغی کنفیوژن دور کرنے کیلئے فی الفور ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہیے۔