شاہ محمود قریشی کا ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

732

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی صورتحال اور کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرگفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو رمضان المقدس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا  کہ ایران کی حکومت اور عوام جس بہادری سے اس عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ یقیناً قابل تحسین ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان امن عمل سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مسلسل تائید و حمایت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔