ٹوئٹر نے ایس ایم ایس سروس بند کردی، صارفین پریشان

608

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایس ایم ایس/40404 سروس بند کردی جس سے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس بھی بند ہوگئے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ سال 5 ستمبر 2019 کو اعلان کیا تھا کہ کئی ممالک میں 40404 سروس کو بند کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک میں بھی اس سروس کو بند کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے مطابق اس سروس کی بندش کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کرنا ہے، ہیکر اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے تھے اس لیے اسے بند کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی یہ سروس بند ہونے سے ایس ایم ایس/40404 کے ذریعے فالو کرنے والے لاکھوں اکاؤنٹس بھی بند ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو اکاؤنٹس سے متعلق اہم پیغامات مثلاً لاگ ان الرٹس وغیرہ کے ایس ایم ایس موصول ہوتے رہیں گے صرف ایس ایم ایس کے ذریعے فالو کرنے کی سروس بند کی گئی ہے۔