زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

541

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں پولیس نے ڈکیتی کے دوران لڑکی کےساتھ زیادتی اور پھر اسے قتل کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن پولیس نے قتل اور ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان نے 13اپریل کو گزری میں ڈکیتی کے دوران 25سالہ لڑکی کو مزاحمت پرقتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانا بنایا تھا ۔

ملزمان میں وسیم بلوچ عرف باکسر، زبیر، ارشد عرف لیموں، شعیب عرف مانوں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سےلڑکی سے چھینی گئی 30ہزار نقدرقم اور موبائل فون برآمد کیا۔