نیویارک میں کورونا یورپ سے پھیلا

503

امریکی ریاست نیویارک کےگورنر اینڈریو کومو نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ تحقیقات سےمعلوم ہوا ہےکہ نیویارک میں کورونا وائرس چین سےنہیں بلکہ یورپ سے داخل ہوا۔

نیویارک کے گورنر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیاں بہت تاخیر سے لگائیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکا۔

کومو نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نیویارک میں کورونا کا پہلا کیس یکم مارچ کورپورٹ ہوا تاہم اس سے قبل وائرس 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرچکا تھا ،  امریکا میں کورونا کی بیماری کا ممکنہ ذریعہ اٹلی ہے۔

نیویارک کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے چین کے شہر ووہان میں وبائی بیماری کی ایک ماہ سے زیادہ خبروں کے بعد 2 فروری کو چین پرسفری پابندی کا حکم دیا تھا، پھر اگلے ہی مہینے میں یورپ سے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اینڈریو کومو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر نے یورپ اور چین  کیلئے سفری پابندی کا حکم دیا اس وقت یہ وائرس امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا تھا۔