افریقی ممالک کو کورونا کے بعد ملیریا کا خطرہ

355

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ملیریا سےبچاؤ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث افریقی ممالک میں ملیریا پھیل سکتا ہے ۔اگر افریقی ممالک نے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال زیادہ اموات کا خدشہ ہے ۔

WHO warned that malaria deaths in Africa could double this year ...

ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی کا کہنا ہے کہ اس سال صرف سَب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔جو سن  2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر افریقہ نے مزید کہا کہ سال 2014ء اور 2016ء میں ایبولا کےپھیلاؤ سے زیادہ اموات قابو پالینے والی بیماریوں سےہوئیں۔

WHO is urging countries to move quickly to save lives from malaria ...

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈانو گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ “خسرہ اور پولیو ویکسین” نہ لگائی گئیں تو بیماریاں پھر سےسر اٹھا لیں گی ۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او  کی رپورٹ کے مطابق  سال 2019 میں سَب صحارا افریقہ میں ملیریا سے تقریبا 93 فیصد  جبکہ  2018 میں اموات کا 94 فیصد رہیں۔